نئی دہلی،2دسمبر(ایجنسی) راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے معاملے میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے. اسکے قاتلوں کو ریلیف نہ پہنچاتے ہوئے پانچ ججوں کی بینچ نے کہا ہے کہ قاتلوں کی رہائی نہیں کی جائے گی. کورٹ نے کہا ہے کہ سزا معافی کا حق ریاستوں کو نہیں ہے. وہیں، کورٹ نے یہ بھی صاف کر دیا کہ مرکز کو ہی سزا معافی کا حق ہے. کورٹ نے کہا کہ عمر قید
کا مطلب تاعمر جیل میں رہنا ہی ہوتا ہے.
راجیو گاندھی کے معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ 258 صفحے کا ہے. آئینی بنچ نے کہا ہے اگر پھانسی کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے وقت اگر کورٹ یہ شرط کورٹ لگا دیتا ہے کہ اس کی رہائی نہیں ہو سکتی تو رہائی نہیں ہوگی. اس وقت ریاست کے حقوق کا استعمال کر کے مجرم کو رہا نہیں کر سکتا.